گال ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز پر شکست کے سائے منڈلانے لگے 

Nov 25, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز پر شکست کے سائے منڈلانے لگے ۔ گال میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن کالی آندھی کی 18رنز پر 6وکٹیں گر گئیں ۔دن کے اختتام پر 52رنز بنالئے اور مزید کوئی وکٹ نہیں گری ۔ رمیش مینڈس نے چار ‘لاستھ امبلڈینیا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 191رنز چار کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی ۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے مزید 296رنز جبکہ سری لنکا کو چار وکٹیں درکار ہیں ۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 386اور ویسٹ انڈیز نے 230رنز بنائے تھے ، آج میچ کا آخری دن ہے ۔ 

مزیدخبریں