بنگلہ دیشی ٹی ٹونٹی کپتان محمود اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Nov 25, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کے ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان محموداللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ کرکٹر نے 50 میچوں میں 33.49 کی اوسط سے 2914 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں اور انہوں نے43 وکٹیں حاصل کیں۔محموداللہ نے 6 ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی کپتانی بھی کی۔ محمود اللہ نے کہا کہ ایسے فارمیٹ کو چھوڑنا جس کا میں اتنے عرصے سے حصہ رہا ہوں، آسان نہیں ہے میں نے ہمیشہ بلندی پر جانے کا سوچا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ صحیح وقت ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے پر میری حمایت کرنے پر بی سی بی کے صدر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔میں اپنے ساتھیوں اور معاون عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور میری صلاحیتوں پر یقین کیا۔

مزیدخبریں