7کروڑ 70لاکھ روپے مالیتی 14مرلے کمرشل رقبے کا مکان،زمین واگزار 

Nov 25, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے ایک شہری محمد ریاض شاہدکی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں 7کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کا 14مرلے کمرشل رقبے کا مکان،زمین واگزار کروا کر درخواست دہندہ کے حوالے کروادی ہے۔  ممبر بورڈآف ریونیو اور محکمہ مال کے فیصلہ جات کی روشنی میں رقبہ ہذا پر اس کا قانونی حق ہے لیکن اس کی زمین،مکان کو خالی نہیں کیا جارہاجو اس کے ساتھ زیادتی ہے۔شکایت کنندہ نے دفترمحتسب پنجاب کی کارروائی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے آگاہ کیا۔ایک دوسری شکایت میں درخواست گزار سید منور احمد اور دیگر طالب علموں نے الزام لگایا کہ ایک نجی کالج کی انتظامیہ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی داخلہ فیس برائے سالانہ امتحان 2021وصول کی مگر بورڈ کووصول شدہ داخلہ فیس ادا نہیں کی گئی جس سے 32 طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ دفترمحتسب پنجاب کی کارروائی کے نتیجے میں طلباء کو واجبات،فیس کی مد میں 2لاکھ 42 ہزار 664روپے ادا کروادیے گئے ۔

مزیدخبریں