پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کابہترین کارکردگی پرملازمین کے اعزاز میں تقریب 

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے سال 2020-21 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے سوشل سکیورٹی ہیڈآفس، ہسپتالوں اور فیلڈ آفسسز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے گریڈ 1 سے 6، گریڈ 6 سے 16 اور گریڈ 17 اور اْس کے اوپر افسران و عملہ میں شیلڈز، تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن