لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت مزدورکش پالیسیوں پر گامزن ہے چترال سے لیکر کراچی تک کی عوام بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے چابک عوام کی پیٹھ پر صبح، دوپہر اورشام برسا رہی ہے سردیوں میں عوام کو گیس میسر نہیں۔ دوسری جانب کوئلہ کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ بھی ایک ظلم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 133کی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔