لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم نمایاں ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم عالمی معیار کے مطابق گاڑیوں کو ٹیسٹ کے بعدفٹنس سرٹیفکیٹس جاری کرتا ہے۔یہ سسٹم نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی کا باعث بنا ہے بلکہ فضائی آلودگی خصوصاًسموگ جیسے مسئلے کو کم کرنے میں معاون ومدد گار ثابت ہوگا۔