611اسامیوں کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ،ندیم سرور

Nov 25, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور نے کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن نے 611نئی آسامیوں کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ۔انہوں نے بتایا نئی اسامیوں میں 27 پرسنل اسسٹنٹ،126 سٹینوگرافرز، 138جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز،27ڈرائیورز،160چوکیدار اور 160سویپئرزشامل ہیں جن پربھرتی کے لئے سمری منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ یہ آسامیاں مختلف اضلاع میں پراسیکیوٹرز کے دفاتر کے لئے منظور کروائی جارہی ہیں تاکہ محکمہ پراسیکیوشن کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا سکے۔ اس اقدام سے پراسیکیوٹرز کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو گی۔

مزیدخبریں