لاہور (نیوز رپورٹر) مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ اور پاکستان قومی زبان تحریک کے اشتراک سے ماہر اقبالیات ڈاکٹر تحسین فراقی کو قومی صدارتی ایوارڈ برائے اقبال ملنے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز صحافی مجیب الرحمنٰ شامی نے کہا کہ اقبال کی فکر سے دوری کے باعث ہم 74 سال بعد بھی بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جبکہ اقبال کی فکر اپنا کر ترکی اور دیگر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقبال جاننے کیلئے اور ترقی کی منازل حاصل کرنے کیلئے حکمران اور سیاستدان اقبال کی فکر سے استفادہ حاصل کریں۔