کمشنر کا انسداد سموگ سرگرمیوں  کا جائزہ لینے کیلئے بابو صابو کا  دورہ، بسوں، ویگنوں کو چیک کیا

Nov 25, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسداد سموگ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے لاہور کے اہم داخلی راستے بابو صابو کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کے دورہ کے دوران متعلقہ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ٹیموں نے لاہور میں داخل ہونیوالی کاروں، مسافر بسوں، ویگنوں اوررکشوں کوچیکنگ کیا۔ کمشنر لاہور نے بابو صابو سے گزرنے والی گاڑیوں کے سموک ایمٹنگ آپریشن کو خود مانیٹر کیا۔ کمشنر لاہور کے احکامات پر آلودگی پھیلانے والی 27گاڑیوں کا موقع پر ہی چالان کیا گیا۔ کمشنر لاہور کے احکامات پر دھواں چھوڑنے والی 14گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر بند کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں