لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کی روک تھام سے متعلق عبوری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ میئر لاہور شہر سے تجاوزات ختم کرانے کیلئے بلا تفریق آپریشن کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگز استعمال ختم کرائیں۔ انہیں استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ عدالت نے سیشن جج لاہور کو تجاوزات کے خلاف کیسوں کی سماعت کیلئے مستقل مجسٹریٹ مقرر کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرمیئر لاہور، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب ایل ڈی اے آفس میں مختلف محکموں نے فوکل پرسن کی میٹنگ ہوئی ہے۔ ایل ڈی اے نے یقین دہانی کرائی کہ میٹنگ مستقل بنیادوں پر ہوتی رہے گی۔
سموگ، تجاوزات
سموگ: میئر لاہور تجاوزات‘ ڈی سی پولی تھین بیگز کا استعمال ختم کرائیں: ہائیکورٹ
Nov 25, 2021