سکاٹ لینڈ،11بزرگ افراد کوویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا

ایڈن برگ(آئی این پی )سکاٹ لینڈ کے علاقے لانکشائرکے ایک کئیرہوم میں رہائش پذیر11بزرگ افراد کوکرونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔ بزرگ افراد کوپانی کا انجکشن دینے کا انکشاف طبی معائنے کے دوران ہوا۔مقامی سرکاری ہسپتال کے حکام نے واقعہ پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے لگنے والے انجکشن صحت کے لئے نقصان دہ نہیں۔ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کئیرہوم میں مقیم12بزرگ افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ پانی اورنمک کا محلول عام طورپرویکسین میں ملایا جاتا ہے۔
نمکین انجکشن

ای پیپر دی نیشن