قصور: گھریلو ناچاقی، شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقے نور پور سٹاپ کے قریب گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا، میاں نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی چھریاں مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نور پور سٹاپ کے رہائشی 30 سالہ صدیق اور اس کی 29 سالہ بیوی شمیم عرف بانو بی بی میں گھریلو ناچاقی پر شدید لڑائی جھگڑا ہوگیا۔ صدیق نے طیش میں آکر اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ جبکہ بعد میں اس نے خود کو بھی چھریاں مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع پاتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں میاں بیوی کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
قتل / خودکشی

ای پیپر دی نیشن