تمام ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیساتھ چلانے کا فیصلہ 

اسلام آباد (صلاح الدین خان) محکمہ ریلوے میں تمام ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں تمام مسافر اور مال بردارکارگو ٹرینوں کو نجی شعبہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے کی نئی پالیسی کے مطابق کچھ عرصہ قبل 14ٹرینوں کو نجی سیکٹر کے حوالے کیا جا چکا ہے۔ جبکہ اب 92کے قریب ٹرینوں کو نجی سیکٹر کے حوالے کیا جا رہا ہے تاہم ریلوے سٹیشنوں پر کمرشل سرگرمیوں، سٹال اور بکنگ کا سسٹم ریلوے کے پاس رہے گا۔
فیصلہ 

ای پیپر دی نیشن