چمن (بیورو رپورٹ)شہیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے چمن میں ممتاز عالم دین مولانا حافظ عبدالظاہر رح کے جنازہ کے موقع پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ عبدالظاہررح کی وفات پر شدید دکھ اور غم ہوا انکی رحلت ہمارے لئے بڑی نقصان ہے مرحوم ایک عظیم ادارہ کے مہتمم اور نامور مدرس تھے پوری زندگی قرآن وحدیث کی خدمت میں دین کی اشاعت وترویج میں صرف کی تھی مرحوم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیگی ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ تعزیتی اجتماع سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مولانا صلاح الدین ایوبی شیخ الحدیث ‘مولانا عبدالکریم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔