لورالائی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف شمالی بلوچستان کے ترجمان تیمور خان کاکڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے دورہ لورالائی اور قلعہ سیف اللہ کے بہت جلد اچھے نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لورالائی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہسپتال کے لیے ٹراماسنٹر ،ایک عدد جدیدترین ایمبولینس کے ساتھ ساتھ ادویات کے کوٹے میں بھی اضافے کا اعلان کیا اور کہا سٹاف کی کمی کو بھی دور کرنے کی کوشش کرینگے۔ لورالائی کے دور دراز دیہاتوں کو بھی بجلی پہنچائیں گے۔ سپیرہ راغہ روڈ کے لیے بھی فوری طور پر فنڈز فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کرونگا۔ لورالائی، موسیٰ خیل، دکی، اور قلعہ سیف اللہ کو بیلن ٹری سونامی کے پراجیکٹ میں شامل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے قلعہ سیف اللہ کے عوام کے پرزور مطالبے پر نئی یونیورسٹی کا اعلان کیا ا۔انہوں نے کہا جلد قلعہ سیف اللہ میں نئے ڈیمز تعمیر کرینگے۔
گورنر بلوچستان کے دورہ لورالائی و قلعہ سیف اللہ کے اچھے نتائج برآمد ہونگے:تیمورخان کاکڑ
Nov 25, 2021