بلوچستان پولیس کے16افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی رینک کے 16افسران کو ایس پی کے رینک پر ترقی دیدی گئی۔ ان افسران میں اکثریت پہلے ہی مختلف پوسٹوں پرقائم مقام ایس پی کے طور پر فرائص انجام دے رہی ہے۔ ترقی یاب ہونے والے افسران میں خواجہ محمد قیصر فاروق ‘ خلیل اللہ ‘ عرفان علی ‘ محمد علی کاسی ‘ اورنگزیب ‘ آصف خان غلزئی ‘ محمد یوسف بھنگر ‘آصف علی مستوئی ‘محمد عابد خان ‘آصف علی ‘ دوستین دشتی ‘ خالد باقی ‘ کمال خان ‘ اللہ بخش ‘ احمد سلطان اور محمد انور بادینی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں گریڈ18کے افسران کی کمی کے باعث طویل عرصے سے افسران کو ایکٹنگ چارج دیا گیا تھا  آئی جی پولیس محمد طاہر رائے کی خصوصی دلچسپی کے باعث 16افسران کی ایس پی کے عہدے پر ترقی ممکن ہوئی جس کے بعد بلوچستان میں ایس پی رینک کی پوسٹوں پر لک آفٹر اورایکٹنگ چارج ختم ہو جائیں گے اور تما م پوسٹوں پر ریگولر افسران کا تقرر ہوجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن