خرم دستگیر کے کزن عاطف فریدکے گھرکے باہرفائرنگ کا ملزم پشاور میں گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے سابق وفاقی وزیر لیگی ایم این اے خرم دستگیر کے چچا زاد بھائی عاطف فرید صابرکے گھرکے باہر رات کی تاریکی میں فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزم یاسر حسین کو ٹریس کر کے پشاور سے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق 11اکتوبرکوعاطف فرید صابر خان نے تحریری درخواست دی کہ دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل سواروں نے اپنے دستی پسٹل سے سیدھی فائرنگ کی جواُس کے گھر کے بیرونی مین گیٹ پرلگے جس پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیاپولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت کو یقینی بناتے ہوئے ملزم یاسر حسین کو پشاور سے گرفتارکیا ۔ یاسر کی پشاور پولیس سے حوالگی کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں ۔دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

ای پیپر دی نیشن