گوجرانوالہ چیمبر اورپنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط

Nov 25, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر چیمبر شعیب بٹ اورچیئر مین(پی وی ٹی سی)میجر (ر)شاہ نواز بدر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا مفیدشہری بنانا قابل تحسین کارنامہ ہے ،ہمارے ہاں جس طرح پڑھے لکھے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اس تناسب سے نوکریوں کا بندوبست نہ ہونا لمحہ فکریہ تھا مگرپی وی ٹی سی نے جس طرح روزگار میلہ کا اہتمام کیا ہے اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس سے مستفید ہوئے اس کی مثال کم ملتی ہے چیمبر اورپنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  کے درمیان ایم او یو سائن ہو چکا ہے اور چیمبر میں جاب فرنٹ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جس سے ہونہار اور کچھ کرنے کے مشن سے سرشار نوجوانوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزچیمبر آڈیٹوریم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصدر(پی وی ٹی سی )گوجرانولہ خالق احمد منھاس،میاں محمد اقبال،پاسٹرصابر گل کے علاوہ طلبا و طالبات نے بھی خطاب کیا بعد ازاں انہوں نے گجرانوالہ بزنس سنٹر میں ہنر روزگار میلہ کا افتتاح کیا اور مختلف اداروں کی طرف سے لگائے گئے سٹال کا دورہ کیا،انہوں نے مختلف ووکیشنل اداروں میں تیار کردہ اشیا کی کوالٹی اور طلبا کی ہنر مندی کو سراہا۔

مزیدخبریں