کہروڑ پکا(نامہ نگار ،خبرنگار) اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے کہروڑپکا کے نواحی علاقے یونین کونسل ڈکھنہ گھاڑو چاہ ہمبل والا کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں 15سال سے کم عمر بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگوائی‘اس موقع پر پو لیو کے قطرے بھیلگائے گئے اور سکول اور مدرسہ کے منتظمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو خسرہ اور روبیلا ویکسین کے حکومتی اہداف کو جلد پورا کر لیں گے
اے سی کہروڑپکا کا چاہ ہمبل والا کا دورہ‘بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگوائی
Nov 25, 2021