مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ سرد موسم کی شدت کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش میں کمی واقع ہو رہی ہے تاہم احتیاط کی ابھی بھی ضرورت ہے، انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے اپنی اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں یہ بات انہوں نے ڈینگی سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔