گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی نسل کو جدید اور معیاری تعلیم آراستہ کرنا بہت ضروری ہے پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے جن کی تعلیم و تربیت نظریاتی بنیادوں پر کر وانے کیلئے پی ٹی آئی کی حکو مت دن رات کو شاں ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکر ٹری ٹکٹ ہو لڈر پی پی54 رضوان اسلم بٹ نے پیپلز کالونی ورکر ویلفیئر سیکنڈری سکول گرلز میں طلباء طلبات میں یو نیفام کیلئے چیک تقسیم کر تے ہوئے کیااس موقع پر رضوان اسلم بٹ نے سکول میں 500بچوں کیلئے فرنیچر کی فراہمی اور یو نیفام ،سٹیشنری،اور بکس کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر سکول کے طلباء طلبات میں خو شی کی لہر دوڑ گی تقریب میں موجودپر نسپل سائرہ شبنم ،وائس پر نسپل وقار النسا ئ،شفٹ انچارج وقیہ خالد،سپر ئٹنڈنٹ فیاض الدین،اکائو نٹ سر فراز احمد،محمداشرف علی،محمد سعید، محمد طارق علی،فاروق حیدر،طاہر نوید،نے رضوان اسلم بٹ کا خصو صی شکریہ ادا کیا۔