نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کو گندم میں خود کفیل بنانے میں کسان حکومتی مہم کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے راہنماء چوہدری خالد پرویز ورک سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل آفس میں کسانوں کو سستے زرعی مشینری و آلات دینے کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 50 فیصد سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی فراہمی ایک اہم سنگ میل ہے کاشت کاروں کی فلاح و بہبود کیلئے موجودہ حکومت جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عمران صفدر وڑائچ نے زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان خوشحال تو ملک خوش حال ہو گا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف، تحریک انصاف تحصیل نوشہرہ ورکاں کے جنرل سیکرٹری نعیم الرحمان ہمایوں اکبر اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی موجودگی میں قرعہ اندازی کی گئی۔
50 فیصد سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی اہم سنگ میل ہے:خالد پرویز ورک
Nov 25, 2021