حکومت پیسہ عوام پر خرچ کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے :رانا عباس علی

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا عباس علی خاں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعمیروترقی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور بالخصوص ان علاقوں پر توجہ دی جارہی ہے جن کو ماضی میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، رانا عباس علی خاں نے کہا کہ سیاسی یتیم اور لاوارث ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درباری اور مداری صبح و شام بے شرمی اور ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...