والدین زندہ ہوں یا مرحوم اولادکے حسن سلوک کے مستحق ہیں:پیر رانا غلام مصطفی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)والدین زندہ ہوں یا وصال کرچکے ہوں وہ اولاد کی جانب سے حسن سلوک کے مستحق ہیں نبی اکرم ؐسے صحابیؓ نے عرض کیاکہ سیدی یا رسول اللہ ؐ فرمایئے کہ میری طرف سے سب سے زیادہ حسن سلوک کاکون مستحق ہے تین مرتبہ سوال پر حضورؐ نے ارشاد فرمایا کہ تیری والدہ اور چوتھی مرتبہ ارشاد فرمایا کہ تیرا والد‘  ایک دوسری حدیث میں فرمایا کہ صبح نیند سے بیدار ہوتے ہی بنظرمحبت سے ایک مرتبہ ماں باپ کی زیارت کرنے سے اولاد کو حج مبرور کا ثواب ملتاہے - ان خیالات کاا ظہار گوجرانوالہ سے ممتاز مذہبی سکالر جی ایم پبلک ہائی سکول کے پرنسپل مفتی الحاج پیر رانا غلام مصطفی چشتی مدنی نے محلہ عارف آباد میں اپنے حقیقی کزن رانا عبدالستار مدنی کے ختم چہلم محفل ایصال ثواب میں سینکڑوں عزیز و شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...