حکومت کوعوام کامفاد سب سے مقدم اور ملکی ترقی عزیز ہے:چوہدری ارشد،سیٹھ عبدالحمید

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے صدرچوہدری محمد ارشد چھرا اور جنرل سیکرٹری سیٹھ عبدالحمید نے کہا ہے حکومت کوعوام کامفاد سب سے مقدم اور ملکی ترقی عزیز تر ہے، معاشی بحران پر قابو پانا حکومتی کارنامہ ہے تجارتی سرگرمیاںپوری طرح بحال ہیںاور تاجر برادری سمیت ہر طبقہ حکومتی اقدامات پر خوش ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں نے کہا موجودہ حکومت کرپشن پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے نتیجے میںترقی و خوشحالی عوا م کا مقدر بنے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن