شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک کے اندر بدترین ڈکٹیٹر شپ قائم ہے پیپلزپارٹی اداروں کی بالادستی اور انکی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے اور اس کیلئے تمام قومی ،ریاستی اداروں کو اپنے اپنے آئینی حدود وقیود میں رہ کر کام کرنیکی ضرورت ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے ، پنجاب میں آئے روزہونے والے تبادلے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، اپنے ایک بیان میںچوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی شے نہیں، ہیڈ گورننس کی انتہا ہے ،کوئی کسی کی بات نہیں سنتا،کئی صوبائی وزیر بھی اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور حکومت کے خلاف بغاوت پر امادہ ہیں، پنجاب میں آئے روز معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں حکمران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے الٹا مسائل میں اضافہ کررہی ہے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے ،پیپلز پارٹی عوام کو نالائق حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے برسر پیکار ہے۔
جمہوریت کے نام پر ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہے :منیر قمر واہگہ
Nov 25, 2021