عمران اسماعیل سے کور کمانڈر کراچی کی گورنر ہائوس میںملاقات

کراچی (نیوزرپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے گورنر ہاؤس میں ملاقات  کی، اس موقع پر گورنرسندھ نے لیفٹیننٹ  جنرل محمد سعید کی ملک کے لئے پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ  پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں‘ پاکستان کی بہادر مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن