پشاور: آپریشن کے دوران اشتہاری کی فا ئرنگ ، اے ایس آئی سمیت 2اہلکار شہید

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ حیات آباد فیز 7میں آپریشن کے دوران فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 2اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کے دوران فائرنگ میں ملوث ملزم سمیت 7مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے خودکار اسلحہ برآمد کرلیا جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب کینٹ ڈویژن کے پولیس اہلکار ایک اطلاع پر تھانہ تاتارا کی حدود فیز 7 میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کے خلاف کارروائی کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس پارٹی پر مکان کے اندر سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں گیٹ کے سامنے موجود 2 پولیس اہلکار انوسٹی گیشن آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض اور کانسٹیبل جعفر علی گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ جبکہ دیگر محفوظ رہے۔ وقوعہ کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس کی شناخت حمزہ ولد حسین سکنہ بنوں حال حیات آباد فیز 7 کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر 6مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حیات آباد فیز7میں اشتہاری کی فائرنگ سے شہید 2پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔آئی جی پی خیبر پی کے  معظم جاہ انصاری، سی سی پی او عباس احسن، سی ٹی او عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق سمیت چاروں ڈویژنل ایس پیز اور دیگر اعلی افسروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدوں کی میتوں کو سلامی پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...