میونسپل ٹائون کمیٹی فیروزوالا کا اجلاس،11کروڑروپے کا بجٹ منظور

فیروزوالا (نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت پر میونسپل ٹائون کمیٹی کا تقریباً 11 کروڑ روپے کا تخمینہ بجٹ اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بجٹ اجلاس چیئر مین حاجی محمد ریاض گجر منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئر مین چوہدری محمد زمان بھلہ کے علاوہ چیف آفیسر اسد عباس چٹھہ اور کونسلر صاحبان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئر مین حاجی محمد ریاض گجر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق 18 اکتوبر 2021 تا 30 جون 2022 تک ٹوٹل تخمینہ بجٹ تقریباً 10 کروڑ  90 لاکھ کا پیش کیا جس میں علاقہ کی سڑکوں ، گلیوں کی مرمت اور صفائی کیلئے 1کروڑ20 لاکھ روپے ، سپورٹس فنڈ کیلئے 3 لاکھ اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 6 کروڑ روپے اور دیگر اخراجات کیلئے 9 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔حکومت نے پی ایف سی ترقیاتی پروگرام کیلئے کوئی گرانٹ نہیں دی۔ انہوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ ترقیاتی گرانٹ کا اجراء فوری طور پر کیا جائے ۔علاقے کی فلاح و بہبود اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور توجہ دی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن