اسلام آباد(وقائع نگار)قومی احتساب بیورو نے برطانوی مارٹگیج فراڈ پر نیب تحقیقات کیس میں ملزم نثارافضل کے منجمد اثاثوں پراعتراضات مسترد کرنے کی استدعا کردی۔گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں سماعت کیدوران نیب تفتیشی افسر عزیر ریحان اور سپیشل پراسیکیوٹر سہیل عارف نے جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ مارٹگیج فراڈ سے نثار افضل کیخلاف منی لاندرنگ اورکرپشن سے اثاثے بنانے کے شواہد ہیں،60ملین پاونڈ برطانوی مارٹگیج فراڈ پر صغیر افضل کو سزا ہوئی،نثارافضل پاکستان آگیا،برطانوی مارٹگیج فراڈ کے بعد نثار افضل نے غیر قانونی رقوم پاکستان منتقل کیں،برطانوی حکام لوٹی گئی رقم پاکستان سے واپس لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔
برطانوی مارگیج فراڈ