اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) سرحد پار تجارت سے متعلق ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان (ٹی آئی پی پی) کے آغاز کی جانب گامزن ہے۔ پی ایس ڈبلیو ٹیم نے تمام تجارتی ریگولیٹرز کے فعال تعاون سے پی ایس ڈبلیو ایکٹ میں درج او جی اے (دیگر سرکاری ایجنسیوں) ریگولیٹری مواد کی توثیق کے ذریعے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ٹی آئی پی پی سرحد پار تجارت سے متعلق تمام معلومات بشمول تازہ ترین تجارتی ضوابط، عمل کے طریقہ کار، اعداد و شمار، فارم، معلومات کی ضروریات اور فیس کا ڈھانچہ وغیرہ کے لئے ایک واحد آن لائن ذخیرے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ مارچ ۲۰۲۲ تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گا توثیقی ورکشاپس مختلف سرکاری محکموں سے سائن آف حاصل کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھیں۔
پی ایس ڈبلیو