اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاق اور صوبوں میں سینئر افسران کے تبادلوں کے معاملے پر تنازع، حکم عدولی پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 29 سینئر افسران کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس سروس آف پاکستان گروپ گریڈ 20 کے17 افسران بھی شامل ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے 12 افسران کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے۔ افسران سے تبادلوں کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 7 روز میں وضاحت طلب کرلی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے روٹیشن پالیسی 2020 کے تحت افسران کے تبادلے کئے تھے۔
تنازع