ملکی ترقی اور پوائنٹ سکورنگ

Nov 25, 2021

 مکرمی : سیاستدان آنے دن اپنی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرکے سیاسی کروٹیں لیتے ہیں جس سے سیاسی حکومت تبدیل ہوتی ہیں، یہ سیاسی کروٹیں ملک کو غیر متسحکم کرتی ہیں ملک ترقی  کا پہیہ جام ہوکررہ جاتا ہے۔  آزادی مارچ ، لانگ مارچ اور دھرنے سیاسی کروٹیں ہی تو ہیں۔سیاسی اختلاف  کے اظہار کے کئی سیاسی راستے ہیں جن پر عمل پیرا ہوکراپنا سیاسی نقطہ نظر کا اظہار جاسکتا ہے اور عوامی امنگوں کوحکومت وقت کے علم میں لاکر عوامی ترجمانی کاحق ادا کیا جاسکتا ہے جیسے جلوس ایک ایسا طریقہ احتجاج ہے جس میں نہ زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ احتجاج وہ ہونا چاہیے جس میں نظم وضبط ہو۔توڑ پھوڑ نہ ہو۔ احتجاج جمہوری نظام  کا حسن ہے۔ توڑ پھوڑ اور انسانی جانوں کا ضیاں نہیں ہوناچاہیے، سیاسی کروٹوں کی  بنیادی جڑ سیاسی  حکومت تبدیل کرنے عمل ہے ۔ اس سے ملکی ترقی پھرزیرو پوائنٹ پرآجاتی ہے سیا ستدانوں کی سیاسی کروٹوں پر کوئی نہ کوئی  چیک ہونی چاہیے۔ سیاسی استحکام ملک میں پیدا ہوگا اور ملک ترقی کی منازل طر کریگا عوام میں خوشحالی آئیگی اور وہ امن وسکون کی زندگی گزار سکیں گے۔ ملکی ترقی اور عوامی ترقی کا ضامن ہے انسان کو اپنی  خواہشات پر قابو رکھنا چاہیے خواہشات پر کنٹرول معاشرتی زندگی کا حسن ہے (رشید احمد ،گلستان کالونی واہ کینٹ) 

مزیدخبریں