میلسی (تحصیل رپورٹر ) میونسپل کمیٹی میلسی کا بجٹ اجلاس وائس چیئرمین مہر عبدالخالق ارائیں کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یو سفزئی نے ترمیمی بجٹ پیش کر تے ہو ئے بتایا کہ ابتدائی سال کا بقایا 43لاکھ 21ہزار روپے ہے متوقع آمدنی 16کروڑ 70لاکھ 51ہزار روپے ، اخراجات کا تخمینہ 17کروڑ 13لاکھ 72ہزار روپے ہے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 8کروڑ 38لاکھ 33ہزار مختص، سائر اخراجات کیلئے 7کروڑ 16لاکھ 85ہزار اور ترقیاتی اخراجات اور ذمہ داریوں کے لیے 72لاکھ 70ہزار مختص کیے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلندو بانگ دعوے کر کے اقتدار میں آئے لیکن ملک کا ستیاناس کر دیا گیا ہے ، اس مو قع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی نے لیاقت علی خان شہید کمرشل مارکیٹ کے قیام کی قرار داد پیش کی جس کے تحت 119دکانوں پر مشتمل نئی مارکیٹ بنا ئی جا ئے گی جس سے بلدیہ کو سالانہ 4کروڑ روپے آمدن ہو گی ۔ممبران محمد طاہر خان یو سفزئی ،شیخ راشد رحمان ،چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ ،راؤ اکبر علی خان ۔اکمل خان منیس نے مختلف قرار دادیں پیش کیں ۔
میونسپل کمیٹی میلسی