میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ کابجٹ متفقہ منظور،چیئر مین کیخلاف مقدمہ کی مذمت 

Nov 25, 2021

مظفرگڑھ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ کے خصوصی اجلاس میں چیئر مین سردار محمد اکرم خان چانڈیہ پیش کردہ بجٹ کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ وائس چیئرمین بابر اسلم شیخ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں چیئر مین سردار محمد اکرم چانڈیہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجت کا بتدائی سرمایہ 2 کروڑ 66 لاکھ 45 ہزار 496 رپو ہے جبکہ گورنمنٹ گرانٹ سمیت دیگر مدات سے کل آمدن کا تخمینہ 33 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر بقایا مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 35 کروڑ 92 لاکھ 70 ہزار 496 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 25 کروڑ 64 لاکھ8 ہزار 649 روپے مختص کئے گئے ہیں ترقیاتی خراجات کا تخمینہ 8 کروڑ 46 لاکھ 98 ہزار 49روپے ہے۔اجلاس میں چیئر مین میونسپل کمیٹی سردار محمد اکرم چانڈیہ کے خلاف محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (توسیع )محمد طاہر محمودکی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ جھوٹی ایف آئی آر کی بنیاد پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طاہر محمود کو ملازمت سے معطل کر کے قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
میونسپل کمیٹی

مزیدخبریں