پسند کی شادی پر اعلیٰ افسر نے بھتیجی محبوس کر لی‘ عدالت نے شوہر کے ساتھ بھیج دیا 

Nov 25, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر)پولیس نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو والدین کے گھر سے برآمد کر کے عدالت میں پیش کردیا۔ہائیکورٹ ملتان بینچ نے فائزہ تنویر کو اپنے شوہرعبدالاحد کے ساتھ جانے کے بیان پر درخواست نمٹا دی ہے، دونوں کلاس فیلو تھے محبت کی شادی کے بعد لڑکے کو سسرالی رشتے داروںنے ذاتی عناد پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بھی بنایا ۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اس سے قبل ایک درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کے چچا جو کہ اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں انہیں لڑکے کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم گزشتہ روز کی سماعت پر عدالت نے پولیس کو لڑکی کو بحفاظت اسکے شوہر کے گھر پہنچانے کا حکم جاری کیا، عبدالاحد نے عدالت میں اپنی بیوی کی بازیابی کی درخواست دے رکھی تھی، درخواست گزار لڑکے کے مطابق  ایف آئی اے میں تعینات لڑکی کے والد نے میری بیوی کر زبردستی گھر میں محبوس کر رکھا ہے،دارالامان سے نکلتے ہی واپسی پر لڑکی کو اسکا والد گاڑی میں ڈال کر لے گیا تھا۔
پسند کی شادی 

مزیدخبریں