میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو زیادہ کوریج دی جاتی ہے، شیخ رشید

 جس دن اس معاشرے نے پولیس کو اس کا مقام اور عزت دے دی تو پاکستان سے مسائل اور جرائم ختم ہوجائیں گے، وزیرداخلہ کا اے ایس پیز پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب ایک سرکاری ٹی وی چینل تھا تو امن تھا، آج میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، جرائم پیشہ افراد بھی بہت آگے نکل چکے ہیں، پولیس افسر ان نئی زندگی میں داخل ہونے جارہے ہیں، پولیس افسر ان کو ذمہ داریوں کے لیے بہترین تربیت دی گئی، اسلام آ باد میں اے ایس پیز پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج کے دورمیں پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، پولیس اہلکار محنت اورہمت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، بدقسمتی سے پولیس شعبے سے متعلق تاثر مثبت نہیں لیاجاتا، ہمارے پڑوس تخریب کاری کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، ایک وقت تھا جب میں وزیر اطلاعات تھا، اس وقت ایک سرکاری ٹی وی چینل ہوتا تھا اور کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تھا، لیکن آج میڈیا پر کرائم اسٹوریوں کو زیادہ کوریج دی جاتی ہے، اور جرائم پیشہ افراد کی اسٹوریاں چلائی جارہی ہیں، اور پھر جرائم پیشہ افراد بھی بہت آگے نکل چکے ہیں، ایسے حالات میں پولیس کی زیادہ ذمہ داریاں بنتی ہیں، جب اس معاشرے نے پولیس کو اس کا مقام دے دیا تو وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے مسائل اور جرائم ختم ہوجائیں گے یہاں امن ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن