سعودی ایئر لائن کا لاس اینجلس اور مانچسٹر کےلیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

Nov 25, 2021 | 16:49

ویب ڈیسک

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے امریکی شہرلاس اینجلس اور برطانوی شہرمانچسٹر کےلیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے، کورونا وائرس کی وبا کے باعث براہ راست پروازیں معطل کی گئی تھیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق السعودیہ نے کورونا وبا کا دائرہ محدود ہونے پر دسمبر2021 سے لاس اینجلس ایئرپورٹ اور مانچسٹرایئرپورٹ کےلیے معمول کی براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں السعودیہ نے کہا ہےکہ 11 دسمبر سے جدہ سے لاس اینجلس کےلیے ہفتے میں 38 پروازیں چلائی جائیں گی جن کے لیے بوئنگ 300-777 ای آر ساخت کے طیارے استعمال ہوں گے۔ جدہ اورمانچسٹر کے درمیان پروازیں 15 دسمبر سے بحال ہوں گی، اس روٹ پر ہفتے میں 24 پروازیں چلائی جائیں گی۔

مزیدخبریں