آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحرین کا دور کیا ہے اور بادشاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، ولی عہد سلمان بن حماد سمیت اعلی سیاسی و عسکری ملاقاتیں کی ہیں، ان ملاقاتوں میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گءی، اس موقع پردونوں جانب سے عسکری سطح پرمثالی تعلقات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوءے خطے میں امن و سیکیورٹی کے حوالے سے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا، ملاقاتوں میں جنرل ندیم رضا نے دفاعی،سیکیورٹی اورتربیتی امور میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا، چیرمین جواءنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے رائل کالج آف کمانڈ میں فیکلٹی ارکان اورزیر تربیت افسران سے خطاب بھی کیا.