ری ماڈلنگ منصوبہ ‘سی ٹی او متبادل ٹریفک پلان کا جائزہ لینے کلمہ چوک پہنچ گئے 

Nov 25, 2022


لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کلمہ چوک انڈرپاس ری ماڈلنگ منصوبے کے متبادل ٹریفک پلان کا جائزہ لینے کیلئے کلمہ چوک پہنچ گئے، سی ٹی او لاہور نے ری ماڈلنگ کلمہ انڈرپاس کی تعمیر کے دوران متبادل راستوں کا وزٹ کیا، انچارج گلبرگ انسپکٹر یاسین بھٹی نے ٹریفک انتظامات بارے بریفنگ دی۔ کلمہ چوک ری ماڈلنگ منصوبے پر 3 شفٹوں میں 09 انسپکٹر، 40 اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ ٹریفک کلمہ چوک ری ماڈلنگ منصوبے کے دوران دباو¿ کےساتھ چلتی رہے گی۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے گزشتہ روز سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کےا۔ شفٹ کمانڈر اور ٹریفک سٹاف نے سی ٹی او لاہور کو بریفنگ دی۔ ڈاکٹر اسد ملہی نے کیمروں میں مختلف چوکوں، شاہراہوں پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کی پوزیشنز چیک کیں اور سی ٹی او لاہور نے راستہ ایپ، ہیلپ لائن پر ٹریفک کے متعلقہ کالز لیں۔سی ٹی او لاہور نے تجاوزات اور غلط پارکنگ کی وجہ ٹریفک خلل والے پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا۔

انہوںنے کہا کہ معاشرتی مسائل کا باعث بننے والوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن تیز کریں اور سگنلز پر بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جائے۔پہلے مرحلہ میں مال روڈ کو گداگروں سے صاف کیا جارہا ہے۔ ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائےگا۔ بھیس بدل کر بھیک مانگنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔ 

مزیدخبریں