لاہور(نامہ نگار )پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونگے،عوام جسے چنیں حکومت اسے دیدی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے والٹن میں ڈسٹرکٹ تھری کے صدر چودھری عاطف رفیق کے ڈیرے پر نائب صدور عزیز ملک، عارف خان،چودھری ریاض،عامر نصیر بٹ،سید شاہد عباس کاظمی اورراو شریف،زونل صدور صداقت شیروانی،منیر ڈگرا،شیخ عرفان اور ماہ عالم کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجمیل منج،آصف ناگرہ،امجد جٹ، سونیا خان، صداقت شیروانی،زاہد ذوالفقار،حسن گیلانی،اسلم گڑا ،مرزا اظفر،اکبر کمبوہ،انیسہ بانو اور دیگر بھی موجود تھے۔اسلم گل نے کہا کہ 55ویں یوم تاسیس کی لاہور میں باب پاکستان پر ہونیوالی تقریب کی میزبانی ڈسٹرکٹ تھری کے صدر عاطف رفیق چودھری کرینگے جوڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر یوم تاسیس منایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور بھٹواور بی بی شہید کی پارٹی کو 30نومبر کو خراج تحسین پیش کرینگے،ثابت کر ینگے کہ لاہور میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو رہی ہے۔پارٹی کی سینئر اور مرکزی قیادت کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اسلم گل نے کہا کہ عہدیدار باہمی اختلافات اور ذاتی۔مصروفیات چھوڑ کے یوم تاسیس کی تیاری کریں۔
ڈسٹرکٹ، زون اور ذیلی تنظیمیں یوم تاسیس کی بھر پور تیاری کریں۔جو سمجھتے تھے کہ بھٹو اور بی بی کو شہید کرنے سے پارٹی ختم ہو جائیگی وہ غلطی پر تھے۔پیپلز پارٹی ,73ئ کے آئین کی بانی اور پاسداری ہے،30نومبر کو پیپلز پارٹی کی کامیابی کا دن بنانا ہے۔اسلم گل کا کہنا تھا کہ تمام تنظیمیں جلوس لیکر ائیں۔سب کو مانیٹر کرینگے۔سب تنظیموں سے یوم تاسیس کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتا ہوں.چھوٹے موٹے اختلافات ہر جماعت میں ہوتے ہیں۔پارٹی کیلیے سب متحد ہو جاتے ہیں۔لاہور تنظیم میں کوئی اختلاف ہے نہ۔پنجاب تنظیم میں نظر آتا ہے.پارٹی کو زونل اور یونین کو نسل تک مضبوط اور منظم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے ملک کابیڑہ غرق کر دیا تھا،عمران نے اپنی نالائقی سے پوری دنیا سے اختلاف کیا۔عدم اعتماد جمہوری حق ہے جس سے عمران کو فارغ کیا۔ہم۔کسی غیر آئینی اقدام یا مارشل لاءپر یقین نہیں رکھتے،این اے 133سے چلنے والی گاڑی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔