لاہور(سپورٹس رپورٹر)قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022میں ارجنٹائن کے خلاف زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو واپس وطن بھجوادیا گیا۔ یاسر الشھرانی کو ریاض کے نیشنل گارڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی،یاسرسعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کا علاج تاحال جاری ہے۔