36 سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے والی کینیڈین ٹیم بلیجیئم سے ہار گئی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے ہرا دیا،36برس بعد فٹ بال ورلڈ کپ میں کھیلنے والی کینیڈا کی ٹیم نے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم پنالٹی سمیت گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے،بیلجیئم کا واحد گول 44 ویں منٹ میں بیٹشوائی نے بنایا۔ دوحہ کے الجنوب سٹیڈیم میں گروپ جی کے میچ میں سوئزرلینڈ نے کیمرون کے خلاف ایک صفر سے فتح حاصل کرلی، واحد گول بریل ایمبولو نے کیا ۔میچ کے آخری 15 منٹ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کے اختتام تک سوئزرلینڈ کی برتری برقرار رہی۔یورو گوئے اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے گھانا کو دوکے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...