جنرل عاصم منیر کی تعےناتی سے نئے دور کا آغاز ہوگا ، امین مرزا گوجرخانوی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس پاک آرمی مضبوط تر ہو گی تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان میں پہلی بار ایک حافظ قران اور مذہبی آرمی چیف ہوں گے۔
 آمین مرزا گوجرخانوی نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جیسے تجربہ کار اور محب وطن آرمی چیف کی تعیناتی سے ایک نئے اور بہترین دور کا آغاز ہوگا ہم توقع کرتے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ماضی کے حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے فوج کو سیاست سے دور رکھیں گے آمین مرزا گوجرخانوی نے کہا ان کی قیادت میں پاک فوج مضبوط تر گی اور مورال بلند ہوگا وقت آ گیا ہے کہ ملک کے تمام مقتدر حلقوں کو پاکستان کی خاطر ایک پیج پر آنا ہوگا۔ ماضی کی غلطیاں دہرانے والی قوم کبھی ترقی نہیں کرتی ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا دشمن کی ہر سازش کو باہمی اتحاد و تعاون سے ناکام کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن