کراچی (نیوز رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ
سید ساجد علی نقوی نے تحریک کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت انور علی اخونزادہ کی 22 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انور علی اخونزادہ کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ تھی جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتاایسے معتدل مزاج مخلص اور محب وطن رہنما کا خون ناحق ارباب اقتدار کی گردنوں پر قرض ہے مستقبل میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرکے ملک کے عوام کو تحفظ اور امن و سکون فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔
مکتب تشیع کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے‘ علامہ ساجد نقوی
Nov 25, 2022