فلم جوائے لینڈ کے خلاف علماءکرام آواز بلند کریں ، ثروت اعجاز قادری 

Nov 25, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح اور مغربی کلچرپر مبنی اسلام مخالف جوائے لینڈ فلم کے خلاف علماءکرام آواز بلند کریں ،عوام کو مغربی کلچر اور اسلام مخالف فلم کے معاشرے پر منفی اثرات سے آگاہ کیا جائے ،نماز جمعہ میںجوائے لینڈ فلم کی مذمت اور ٹرانسجینڈر بل کے خلاف قراردادیں منظور کرائیں ،علمائے کرام سے اپیل کرتے ہیں عوام اسلام مخالف فلم اور ٹرانس جینڈر بل سے معاشروں میںخرابی سے آگاہ کیا جائے،ملک سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہے حکمرانوں کی معاشی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہے ،ایک طرف سود کے خاتمے کےلئے اپیلیں واپس لینے کا اعلان دوسری طرف شرح سود میں اضافہ حکومتی دوہرا معیار ہے ملک کو مسائل سے نکالنا ہے تو حکمرانوں کو اپنی نیت درست کرنا ہوگی،مغرب کو دیکھنے کی بجائے حکمران اپنی رخ مدینہ منورہ کی طرف کرلیں تو معاشی استحکام آجائیگا ،ملک میں کوئی بھی جمہوری حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکی ،جھوٹے دعویداروں نے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کیا ،ملک میں جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام چل رہا ہے ،ملک کو مسائل سے نکالنے اور عوام کو معاشی طور پر مضبوط بنانے ملک کی تعمیر ترقی وخوشحالی کےلئے نظام مصطفی کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاﺅس پر علماءبورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا بدقسمتی سے پاکستان اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہوسکا ،پاکستان میں نظام مصطفی کی راہ میں اسلام دشمن قوتیں اور ان کے ایجنٹ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں،ہمیں یکجہتی کے ساتھ اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا نا ہوگا ۔
ثروت اعجاز قادری 

مزیدخبریں