فوجی تعیناتیوں کو سیاست زدہ کرنا ملکی مفاد میں نہیں، آفاق احمد

Nov 25, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)چیئر مین آفاق احمد نے جنرل عاصم منیر کی بطور فوجی سربراہ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج میں تعیناتیوں کو سیاست زدہ کرنا ملکی مفاد میں نہیں اس سے چند افراد نہیں ادارے سیاست زدہ ہونے کا خطر ہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزکی جنرل باجوہ کا تقریر غیر معمولی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انکی تقریر کی روشنی میں فوج اور پارلیمنٹ اپنی اپنی حدود میں ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ اور ملکی ترقی و استحکام کیلئے کام کریں تو ملک کی تباہ حال معیشت کو بہت تھوڑے عرصے میں بہتر بنا کر دنیا کو حیران کرسکتے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ عمران خان کے حکومت سے علیحدہ کئے جانے کے بعد سے عمران نے بری طرح افواج پاکستان اور اسکے افسران کے خلاف زہر افشانی کی لیکن اس کے باوجود افواج پاکستان کی جانب سے درگزاورتحمل کا مظاہر مثالی رہا۔ آفاق احمدنے کہا کہ چند افراد کی غلطیوں اور کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے مہاجر وں کو بہت سخت اور تلخ ردِ عمل کا سامنا رہا ہے مجھے امید ہے جنرل عاصم منیر مہاجر وں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے مہاجروں کے بارے میں جو رائے قائم کرلی گئی ہے،اس پر نظر ثانی کرینگے۔ 

مزیدخبریں