میرپورخاص،کونسلر قتل کا مقدمہ 4 ملزمان کے خلاف درج


میرپورخاص(بیورورپورٹ) پولیس نے گزشتہ روز مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے کونسلر اور اس کے بھائی کو زخمی کرنے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان گھروں کو تالے لگا کر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے تھانہ شہید دین محمد لغاری کے قریب لغاری پمپ اسٹاپ پر لغاری برادری کے ایک گروہ نے دوسرے گروہ پر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سابق وائس چیئرمین اور موجودہ کونسلر غلام حیدر لغاری کے قتل ہو گیا تھا جبکہ اس کا بھائی غلام قادر لغاری شدید زخمی ہو گیا تھا جس کا مقدمہ چار ملزمان بچل لغاری، یار محمد لغاری، عرفان لغاری اور قربان لغاری کے خلاف مقتول اور زخمی کے بھائی محمود لغاری کی مدعیت میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال برقرار ہے اور لغاری پمپ اور دیگر سٹاپ سمیت علاقے میں کاروبار دوسرے روز بھی بند رہا پولیس کے مطابق ملزمان اپنے گھروں کو تالے لگا کر اپنے اہلخانہ سمیت نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...