مظفر گڑھ میں 24 ارب 89 کروڑ کے 248 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

Nov 25, 2022


خان پور بگاشیر (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر میٹریل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منصوبوں پر جاری کام کے معائنہ کیلئے وہ خود متعلقہ حلقے کے ممبران صوبائی اسمبلی کے ہمراہ وزٹ کریں گے، یہ بات انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ممبران صوبائی اسمبلی سردار عبدالحئی خان دستی اور مخدوم رضا بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 247ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کیلئے 24ارب 89کروڑ7لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔ رواں مالی سال میں 20نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن کیلئے 6ارب 61کروڑ 87لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں