نصیرآباد (نامہ نگار)ریجنل ڈائریکٹر محتسب نصیرآباد شاہنواز خان کنرانی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ نصیرآباد شاکر اسحاق اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی حاجی خان جونیجو اپنے محکمے کے بارے میں انہیں آگاہی دے رہے ہیں۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی حاجی نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نصیرآباد شاہنواز خان کو بتایاکہ محکمہ فوڈ کے دفتر سے بارش کا پانی نکلا جارہا ہے۔ میونسپل کمیٹی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نصیرآباد شاہنواز خان کنرانی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں میں کوارڈنیشن ہونا چائے جس محکمے کی جو زمہ داری ہے انہیں پورا کرنا چاہیے محکمہ فوڈ کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے دفتر کی دیکھ بھال کریں بارشوں کا پانی فوڈ دفتر سے نکلنے کے بعد دفتر کی تعمیر و مرمت کرائیں۔